پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
پاکستان کی جانب سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، اسپارکو کی جانب سے تیار کردہ ای او ون جدید سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سے خلاء میں بھیج دیا گیا، جس کے جشن تقریب سپارکو میں منعقد کی گئی ہے، وزیر اعظم نے پوری قوم کو مبارکباد دے دی۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کرنے کے بعد خلا میں بھیج دیا گیا۔
اس موقع پر اسپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
ترجمان اسپارکو کا کہنا ہے کہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط بنائے گا۔
پاکستان کا ایک اور مقامی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
اسپارکو کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسٹار لنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیا اور کیسے کام کرتا ہے؟
ترجمان اسپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، جو ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافے کا باعث بنے گا۔
قوم کے لئے قابل فخر لمحہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپارکو نے پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو قوم کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فصلوں کی پیداوار کی پیشگوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسپارکو کی سربراہی میں یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کا لانچ خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچنگ خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے، ای او 1 سیٹلائٹ ملک کے مختلف شعبوں میں کافی فوائد پیش کرتا ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ سٹیلائیٹ زراعت، پیداوار کی پیشنگوئی اور غذائی تحفظ کے اقدامات کو قابل بنائے گا، شہری ترقی کی منصوبہ بندی، شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، زلزلوں کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔