مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، حکومت کمیٹی بنا کر ٹی او آرز طے کرے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، طالبان نے وہاں قبضہ کیا ہوا ہے۔
شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے اس ایوان میں ایسا لگ رہا تھا کہ سوتنیں لڑ رہی ہیں، ہر وقت اسمبلی میں طعنے اور تنقید جاری رہی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے، مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک مل کر نہ بیٹھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، حکومت بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے کمیٹی بنائے اور بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ کل خواجہ صاحب نے کہا مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی لیکن اس کے لیے پہلے حکومت کو انا کے خول سے باہر آنا ہوگا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، قوم کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سیاستدانوں میں ٹی او آرز طے ہی نہیں کیے جاتے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آرز اور مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائیں، ٹی او آرز بنانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات ہوسکتی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ یا خواجہ آصف مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے باضابطہ موقف سے ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔