دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز کی کراچی میں لینڈنگ
دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز نے آن بورڈ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی، پرواز جب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کال کرکے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ایئر انڈیا کی پرواز میں طیارے کی چھت ٹپکنے لگی
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا، جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔
بھارت: فضاؤں میں پرواز کرنے والا طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا
مریض کی طبیعت بحال ہونے پر پرواز دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے بگیان میں بتایا کہ طیارہ انڈیگو کمپنی کا تھا، جس نے رات 10 بج کر 54 منٹ پر لینڈنگ کی۔
پی اے اے کے مطابق مسافر کو فوری دوائیں فراہم کی گئیں جس سے اس کی حالت بہتر ہوگئی، ڈاکٹر نے بھارتی مسافر کو پرواز کے لیے فٹ قرار دیا تو پرواز رات 2 بجے کے قریب دوبارہ اپنی منزل جدہ روانہ ہوگئی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔