Aaj News

جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم سے پولیس یونیفارم, جعلی موٹر سائیکل اور جعلی سروس کارڈ بھی برآمد
شائع 10 دسمبر 2024 05:25pm

لیاری چاکیواڑہ میں پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے

پولیس کے مطابق ملزم جعلی یونیفارم, سروس کارڈ اور موٹر سائیکل کا استعمال کرتا تھا، ملزم لیاری جنرل اسپتال میں آنے جانے والے لوگوں کو تنگ کرتا تھا اور ان سے لوٹ مار کرتا تھا۔

گرفتارملزم سے پولیس یونیفارم, جعلی موٹر سائیکل اور جعلی سروس کارڈ بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں ، پولیس نے ملزم محمد فیاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جرائم

Karachi Police