پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
** شہرقائد میں مین یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا،شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔**
واٹر بورڈ نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل ہوگیا
مین یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی کی 84 انچ قطر کی مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد لائنوں کو چارج کیا جارہا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ لائن گزشتہ جمعہ کو پھٹ گئی تھی، 3 دسمبر سےمرمتی کام شروع کیا گیا تھا۔
کراچی میں پانی کی 48 انچ لائن پھٹنے سے متعدد علاقوں میں فراہمی آب معطل
کراچی کو پانی فراہم کرنے والے حب کینال میں شگاف، کئی علاقوں میں فراہمی معطل
واضح رہے کہ ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹنے کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورکئی علاقے پانی کی سپلائی سے محروم رہے تھے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔