اے آر رحمان کی موسیقی سے وقفہ لینے کی خبریں، بیٹی نے کیا بتایا؟
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے اپنے والد کے ایک سال کے لئے کیریئر بریک لینے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
خدیجہ رحمان نے پوسٹ میں کہاکہ برائے مہربانی ایسی افواہیں پھیلانے سے گریزکریں۔ موسیقارکی بیٹی کی وضاحت اس وقت آئی ہے جب خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی موسیقار اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد ایک سال کا وقفہ لے رہے ہیں۔
اے آر رحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ
واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 19 نومبر کو علیحدگی کی خبر کا اعلان کیا تھا، اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہم دونوں اپنے 30 برس مکمل کرنے کی امید رکھتے تھے، تاہم کچھ چیزیں غیر متوقع انجام تک پہنچتی ہیں، اس مشکل وقت میں ہماری نجی زندگی کا احترام کریں۔
اے آر رحمان کی طلاق پر بچوں کا ردعمل سامنے آگیا
یاد رہے کہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی 1995 میں بھارتی شہر چنئی میں شادی ہوئی تھی ۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔