خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا چاہئے، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا چاہئے، صوبہ حکومت کا کیمپ بنا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن ) کے سینیئررہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں ہوں، یہ چند بندے اکٹھے کرکے اسلام آباد میں چڑھائی کرتے ہیں، حکومت ابھی تک صبر سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غیر آئینی کام کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ہلاکتوں پر جھوٹ کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے کسی نےکوئی فائرنگ نہیں کی نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔
ڈیڑھ سال مشکل ہے، پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، رانا تنویر
پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگے: رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں، مسلم لیگ کی حکومت کی معاشی پالیسی اور بہتر حکمت عملی سے مہنگائی کو کنٹرول ہوئی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔