Aaj News

کراچی پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، ماہ نومبر میں 5 ہزار سے زائد واردتیں رپورٹ

شہریوں سے 1436موبائل فونزشہریوں سےچھینے گئے، 3466شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے
شائع 08 دسمبر 2024 05:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی تعداد نے محکمہ پولیس اور اعلیٰ افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا،مو، ماہ نومبرمیں دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 83 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

تفیصلات کے مطابق شہرمیں ملزمان کھلےعام وارداتیں کرتے رہے اور درجنوں شہری لاکھوں روپے مالیت کی چیزوں سے محروم ہوگئے۔ گزشتہ ماہ نومبر میں 1436موبائل فونزشہریوں سےچھینے گئے جبکہ 3466 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔

کراچی: پولیس نے گھر میں گھسنے والے 2 ڈکیت موقع پر ہی مار ڈالے

کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دو غیرملکیوں کو لوٹ لیا

کراچی میں ہتھوڑا مار ڈاکو سرگرم، سکیورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ لیا

پولیس رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں گاڑیاں چوری اورچھینےکی 175 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سی پی ایل سی ایک ماہ میں بھتہ خوری کے6واقعات رپورٹ کیےگئے۔

جرائم

Karachi Police