عمران اور فضل الرحمان کا اتحاد شیر اور بکری، آگ اور پانی کا ملاپ ہے، سلیم سیف اللہ
پارلیمانی نظام کے خلاف ہوں، ہمارے لیے صدارتی نظام بہتر ہے، سلیم سیف اللہ
پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں سے ایک سلیم سیف اللہ کا کہنا ہے کہ جمیعت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد شیر اور بکری، آگ اور پانی کا ملاپ ہے، یہ دو مختلف بیانیے ہیں۔
سلیم سیف اللہ نے آج نیوز کر پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں حکومت کو وہ فیصلے کرنے چاہئیں جو حکومت کے لیے پسندیدہ ہوں، انہیں دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔
سلیم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ میں اس پارلیمانی نظام کے خلاف ہوں، اسے بدل دینا چاہیے، یہ بات میں 20 سال سے کہہ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو تبدیل کریں، اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہمارے لیے صدارتی نظام ہی بہتر رہے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔