Aaj News

چند دنوں میں حالات بدل سکتے، حامد رضا، خان دو نکات پر بات چیت کا کہہ رہے ہیں، فواد چوہدری

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئےسنجیدہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
شائع 07 دسمبر 2024 02:00pm

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، جبکہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کا ایک حل قومی حکومت کا قیام بھی ہے اور مولانا فضل الرحمن چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئےسنجیدہ ہیں، آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ نے پانچ سال جیل کاٹنے والی بات شاید اپنے لیے کہی ہے۔

عدالت پیشی کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہوگا، عمران خان دو نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرکے راستہ نکالے، موجودہ سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کے لیے ایک حل قومی حکومت کا قیام بھی ہے۔

imran khan

paksitan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)