Aaj News

کراچی : شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

کورنگی جام صادق پل پر منی بس کی چھت سے 2 افراد گرگئے، ایک شخص چل بسا
شائع 06 دسمبر 2024 05:40pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیماڑی گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق گلی میں ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب جا ری تھی، اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کرنے والوں کوجلد گرفتار کیا جائے گا۔

کراچی کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان ہلاک

دوسری جانب کورنگی جام صادق پل پر منی بس کی چھت سے 2 افراد گرگئے، ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

حادثات میں پے در پے ہلاکتیں، پولیس چیف کا کراچی والوں کو ’ہٹو بچو‘ مشورہ

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

IG Sindh

sindh

Sindh Police