کرشنگ سیزن کے دوران ایف آئی اے کا شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئیں
شائع 02 دسمبر 2024 12:00pm

کرشنگ سیزن کے دوران ایف آئی اے نے شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئیں، شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سٹاک اور سیلز کا روزانہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔

ایف آئی اے نے وزیراعظم کے حکم پر عمل کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سٹاک کا ریکارڈ رکھیں گی۔

ٹیکس چوری روکنے کیلئے ملز کی سیلز کا روزانہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، شوگرملز میں گنے کی آمد اور ٹرالیوں کی تعداد کا ریکارڈ مرتب ہوگا۔

ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر لاہور زون سرفرازخاں ورک نے ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیئے اورہدایت کی کہ تمام ٹیمیں انتہائی ذمہ داری اور ایمانداری سے ڈیٹا مرتب کریں۔

FIA

پاکستان

sugar mills