ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل اور چیک پوسٹ پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپور میں پیر اصحاب کے قریب گذشتہ روز نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے، جبکہ ایک زخمی اہلکار تاحال زیرعلاج ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر گذشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں کانسٹیبل زخمی حالت میں سرکاری اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں زیرعلاج تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔
میانوالی: پولیس نے تھانے پر 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 4 ہلاک
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود درازندہ موڑ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں یعقوب نامی کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔