Aaj News

نویں جماعت کے امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر کرنے کا انکشاف

کامیابی کا تناسب کم رہنا محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ایم کیو ایم پاکستان
شائع 01 دسمبر 2024 05:11pm

ایم کیو ایم پاکستان نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اقربا پروری اور بدانتظامی کا سلسلہ بند کرے، امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہر کرنا بورڈ کی بدانتظامی کوعیاں کرتا ہے۔

بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

ترجمان کے مطابق کامیابی کا تناسب کم رہنا محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، حکومت سندھ عام شہریوں کے بعد مستقبل کے معماروں کی زندگی بھی مشکل  بنانے کی راہ پرگامزن ہے۔

MQM Pakistan

Board of Secondary Education Karachi