Aaj News

لنڈی کوتل: بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکالیں
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2024 10:34pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق افراد ہو گئے ہیں، جاں بحق افراد میں مکین ان کی زوجہ، بیٹا، بہواور نواسہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال دی ہیں، جبکہ واقعے میں زخمی ایک خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Roof Collapse