Aaj News

مینڈیٹ چوروں کے سرپرست بے نقاب ہوچکے ہیں ، ترجمان پی ٹی آئی

جب تک قاتل مسندوں پر رہیں گے، عوام کی زندگیاں خطرے میں رہیں گی
شائع 30 نومبر 2024 06:11pm

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بے گناہ نہتے شہریوں کا خون بزدلوں کے چہروں پر اچھال چکے ہیں، جو کبھی میدان میں نکلے ہی نہیں، وہ 24 کروڑ عوام کو میدان سے بھاگنے کے طعنے دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ حکمراں اب جھوٹ کا سہارا لینے کی مایوس کن کوششیں کر رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ تاریکی میں بتیاں بجھا کر عوام اور سرکار کے مابین آخری لکیر شہریوں کے خون سے کھینچ دی ہے، سینوں پر گولیاں کھانے کے باوجود پولیس، رینجرز پر جوابی حملے نہ کرکے کارکنوں کوبچایا۔

ہم نے کبھی 100، 200 ہلاکتوں کے دعوؤں کو اون نہیں کیا، بیرسٹرگوہر

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بے وفائی کی ساری حدیں توڑ کر مینڈیٹ چوروں کی سرپرستی کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، بندوق کی طاقت سے عوام کے دل سے پی ٹی آئی کی محبت نہیں نکالی جاسکتی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف نے ردِعمل میں کہا ہے کہ ریاست اس وقت چوروں اور قاتلوں کے غاصبانہ قبضے میں ہے، جب تک قاتل مسندوں پر رہیں گے، عوام کی زندگیاں خطرے میں رہیں گی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے اسلام آباد میں شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی، مینڈیٹ چوروں نے بے گناہ شہریوں کی لاشوں کی چوری بھی کی ، جو شرمناک تاریخ رقم ہوگی۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)