Aaj News

اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی معاملے پر بڑی پیش رفت

معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں, تجزیہ کار
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2024 03:16pm

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر ابتدائی طور پر رضامند ہو گئے ہیں جس کے تحت حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلا کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی نگرانی امریکا کی نگران فورس کرے گی بعدازاں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حدبندی پر مذاکرات ہوں گے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب سرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں۔ مزید پینتیس فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ چورانوے زخمی ہوگئے۔ بریج کیمپ پر حملے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں۔ کمال عدوان اسپتال پر مسلسل ایک ہفتے سے فضائی حملے اور ٹینکوں سے گولہ باری جاری ہے۔

تازہ ڈرون حملے میں اسپتال ڈائریکٹر سمیت طبی عملے کے مزید بارہ افراد زخمی ہوگئے، اسپتال ڈائریکٹر نے عالمی برادری کے نام کھلا خط لکھ دیا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ شمالی غزہ میں نسل کشی کی مہم چلائی جارہی ہے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد چوالیس ہزار دو سو گیارہ ہوگئی۔ فلسطینی اخبار القُدس کے مطابق حماس نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کردیے، دس اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ ٹینک تباہ ہوگئے۔

SOUTH LEBANON

Israel Gaza War

Israel's Attack in Lebanon