Aaj News

اسرائیل کی بمباری سے 62 لبنانی شہری شہید

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ہلاک
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 09:56am

لبنان پر اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حملوں میں 62 لبنانی شہری شہید اور ایک سو گیارہ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے مشرق میں واقع بعلبیک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

بیروت کے نواحی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔ شہدا کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو پینسٹھ ہوگئی، پندرہ ہزار تین سو پچپن زخمی ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیرہ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل پر راکٹ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا۔ ادھر لبنان کے زندہ دل شہریوں نے اسرائیل کی جاری جارحیت کے باوجود قومی دن منایا۔۔ ایک طرف حملے ہوتے رہے اور دوسری طرف یوم آزادی کی تقریبات جاری رہیں۔۔

Israel's Attack in Lebanon