سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ کو سرِ راہ لوٹنے کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج

گزشتہ رات اسد مروت نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی تھی
شائع 02 نومبر 2024 10:12pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلِ خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ رات اسد مروت نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی۔

میڈیا ڈائریکٹر سینیٹ کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بھائی اور اہلِ خانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوال ملزمان نے روکا۔

اسد مروت کے مطابق ڈاکو ان کے بھائی ظفر اللہ سے 5 لاکھ روپے، اور اُن سے ایک لاجکر روپے نقد، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن درج کرلیا گیا ہے۔