بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا

دھماکے نوعیت اتنی شدید تھی کہ کئی کلومیٹر تک اس کی آواز سنائی گئی
شائع 22 اکتوبر 2024 01:52pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس میں ایک کمپاؤنڈ کی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے نوعیت اتنی شدید تھی کہ کئی کلومیٹر تک اس کی آواز سنائی گئی اور قریب کی عمارتیں لرز گئیں۔ رسیکیو ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو عملے نے دھماکے میں انتہائی 9 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں غیرمعمولی ہوسکتی ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ ضلع کے کھمریا میں واقع فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا۔ انڈیا ٹوڈے کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق فیکٹری کی عمارت کے ایف 6 سیکشن میں ایک فضائی بم دھماکہ ہوا۔