قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے
شائع 18 اکتوبر 2024 05:55pm

قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اراکین کو 26 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے اراکین کو آگاہ کریں گے، جبکہ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

Nawaz Sharif

National Assembly

parliment house

26th Constitutional Amendment