جوہر ٹاون میں سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں گاڑیاں جا گریں

جائے وقوعہ پر ٹریفک ریسپانس یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے، ترجمان
شائع 30 ستمبر 2024 09:13pm
Lahore road develops sink holes - Breaking - Aaj News

لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں سڑک پر اچانک گڑھا پڑ گیا، گڑھے میں ایک گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں گر گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق محمود یوٹرن سے شوکت خانم کی جانب مین روڈ میں اچانک گڑا بن گیا

سی ٹی او لاہور کے حکم پر مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن سے ڈائیورشن کروا دی گئی۔ کیونکہ مین بلیوارڈ ڈائیورشن کے باعث ٹریفک کا لوڈ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ پر ٹریفک ریسپانس یونٹ تعینات جبکہ جائے وقوعہ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

lahore

Traffic Police

sink hole