سیالکوٹ، نوجوان سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والے 2 ملزم گرفتار
ہیڈ مرالہ پولیس کو نواز نے رخسار اور ثناء اللہ کے خلاف تحریری درخواست دی تھی۔
سیالکوٹ پولیسں نے اسلحے کے زور پر 18 سالہ نوجوان سے بدفعلی اور اُس کی ویڈیو بنانے والے دو ملزم گرفتار کرلیے۔
تھانہ ہیڈ مرالہ میں نواز نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اس کے بھتیجے سے رخسار اور ثناء اللہ نے اسلحے کے زور پر بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
درخواست کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے دونوں ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔