مردان: رستم جبران پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 2 کا تعلق پشاور، 2 کا چارسدہ اور ایک کا سرخڈھیری سے ہے
شائع 14 ستمبر 2024 04:53pm

مردان میں رستم جبران پہاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں امداد باچہ اور نعیم شاہ ساکنان علیزے پشاور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 کا تعلق پشاور، 2 کا چارسدہ اور ایک کا سرخڈھیری سے ہے۔

حیات ملنگ اور اکرام بابا کا تعلق چارسدہ سے ہے جبکہ علی بابا عرف کابلی بابا ساکن ازبکستان حال سرخڈھیری بھی شامل ہے۔