سندھ اسمبلی میں ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترامیم مسترد

مجوزہ ارسا ترامیم کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور
شائع 09 ستمبر 2024 09:46pm

صوبائی اسمبلی نے مجوزہ ارسا ترامیم اور پانی کے انیس سو اکیانوے معاہدے پر عمل نہ ہونے کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی قرارداد کی حمایت کی اور مجوزہ ترامیم کو سندھ دشمنی قرار دیا۔

ارکان نے کہا ترمیم ملک کے خلاف سازش اور فیڈریشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، وفاق ارسا ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم نہ کرے۔

Sindh Assembly