سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل

پانچوں مینٹورز نے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی
شائع 05 ستمبر 2024 08:35pm

سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے قومی کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل کردئیے گئے۔

چیمپئینزون ڈے کپ کے لئے قومی کرکٹرزنے فیصل آباد میں رپورٹ کردی ہے۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد منتقل کردئیے ہیں اوراب 7 اور 9 ستمبر کو فیصل آباد میں ٹرینرفٹنس ٹیسٹ ہونگے۔

پانچوں مینٹورز نے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد منتقل کرنےکی درخواست کی تھی۔

Pakistani Cricketer