سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کا انتقال، پاکستانی قیادت کا اظہار تعزیت

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت
شائع 04 ستمبر 2024 04:17pm

سعودی ایوان شاہی نے منگل کو شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔

سعودہی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ”ایس پی اے“ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ 4 ستمبر کو ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد میں ظہر کے بعد ادا کی گئی۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کے انتقال پر سعودی قیادت، شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سعودی شہزادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔