باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی
زخمیوں کو ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نعمت کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔