اسکولوں کی بندش سے متعلق محکمہ تعلیم سندھ کا بیان سامنے آگیا

طوفانی بارشوں کےسبب کراچی میں اسکولز کی بند کی خبریں زیر گردش ہیں، محکمہ تعلیم
شائع 27 اگست 2024 10:36pm

طوفانی بارشوں کےسبب اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں پر ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے اہم اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

والدین اسکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے فیک نیوز اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیں ۔

تعلیم