امریکی ریٹیلر چین نے 25 ریاستوں سے سیب کا جوس واپس منگوالیا
امریکا کے معروف ریٹیلنگ جاینٹ وال مارٹ نے 25 ریاستوں میں اپنے اسٹورز پر فروخت ہونے والا سیب کا جوس واپس منگوالیا ہے۔ یہ اقدام سیب کے جوس میں زہریلے مادے آرسینک (سنکھیا) کی سطح بلند ہونے کے باعث کیا ہے۔
دی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو اس حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا اور مال واپس بلانے کی کال دی تھی۔ اس حوالے سے ابتدائی اعلان 15 اگست کو کیا گیا تھا۔
وال مارٹ نے سیب کے جوس کی 10 ہزار سے زائد کنسائنمنٹس واپس منگوائی ہیں۔ دی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا تھا کہ وال مارٹ کے اسٹورز پر رکھا گیا سیب کا جوس صحتِ عامہ کے لیے نچلی سطح پر پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے کیونکہ اس میں غیر نامیاتی سنکھیا (آرسینک) کی سطح بلند ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور یورپ میں کھانے پینے کے اشیا کے معیار کے حوالے سے انتہائی غیر لچک دار قوائد و ضوابط نافذ ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی برداشت نہیں کی جاتی۔
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، جاپان، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور چند دوسرے ترقی یافتہ یا متمول ممالک میں بھی اشیائے خور و نوش کے حوالے سے انتہائی سخت قوائد و ضوابط رو بہ عمل ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی یا لاپروائی کو صحتِ عامہ کے لیے بہت بڑے خطرے کے روپ میں دیکھا جاتا ہے اور فوری، سخت کارروائیاں کی جاتی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔