فلائٹ چھوٹ جانے پر امریکی خاتون آپے سے باہر ہوگئی

کاؤنٹر پر چڑھ کر ایئر لائن کے اسٹاف پر کمپیوٹر کا منیٹر دے مارا۔
شائع 15 اگست 2024 11:10pm

امریکا میں ایک خاتون پرواز مس ہو جانے پر ایسی مشتعل ہوگئی کہ بورڈنگ کاؤنٹر پر چڑھ گئی اور وہاں رکھے ہوئے کمپیوٹر مانیٹر کو متعلقہ اسٹاف پر دے مارا۔

یہ واقعہ شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت چیک اِن کاؤنٹر پر رکھے ہوئے مانیٹر اٹھاکر پھینک رہی ہے اور فرنٹیئر ایئر لائنز کے اسٹاف کو احمق قرار دے رہی ہے۔

یہ واقعہ جولائی میں رونما ہوا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنٹیئر ایئر لائن کا عملہ خاتون کو منانے کی کوشش کر رہا ہے مگر وہ بپھری ہوئی ہے اور چیزیں اٹھا اٹھاکر پھینک رہی ہے۔