بدبودار پاؤں کی شکایت پر بیٹے نے باپ کو گولی مار دی

ولیم نے جب بیٹے ڈیوڈ سے کہا اس کے پیروں سے بدبو آتی ہے تو بحث کرتے ہوئے وہ مشتعل ہوگیا۔
شائع 15 اگست 2024 09:07pm

امریکا میں ایک شخص نے اپنے بدبودار پاؤں کی شکایت پر گرم گرم بحث کے دوران اچانک مشتعل ہوکر اپنے والد کو گولی مار دی۔

یہ واقعہ ریاست آیووا کا ہے۔ 48 سالہ ڈیوڈ کارپینٹر نے اپنے والد کے چہرے پر گولی مارنے کے بعد پولیس کو فون کردیا۔

جب پولیس آئی تو اُس نے قبول کرلیا کہ اُس نے اپنے والد کو گولی ماری ہے اور اس وقت اس کا بیٹا بھی کمرے میں موجود تھا۔

فورٹ میڈیسن ڈیلی ڈیموکریٹ کی رپورٹ کے مطابق باپ بیٹے میں گندے اور بدبودار پاؤں کے حوالے سے بحث ہو رہی تھی۔ اس دوران بیٹا مشتعل ہوگیا اور باپ کو گولی مار بیٹھا۔

ولیم کارپینٹر نے پولیس کو بتایا کہ جب اُس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اُس کے پاؤں بدبودار ہیں تو وہ مشتعل ہوکر مارنے کھڑا ہوگیا۔ کچھ دیر تک دونوں میں اس حوالے گرما گرم بحث ہوتی رہی اور پھر ڈیوڈ نے پستول نکال کر والد کے چہرے پر گولی مار دی۔