’پاکستان میں گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں‘
پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کے لئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے پاکستان میں گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں۔ شہری بھی کہتے ہیں زندگی مشکل ہوگئی، کھائیں کمائیں کرایا دیں یا بل جمع کروائیں۔
پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے۔ غیرملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، بجلی کے بلوں نے گھروں کے کرایوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب شہری بھی مہنگی بجلی سے پریشان ہیں۔ وہ کہتے ہیں اتنی تو دو کمرے کے مکان کا بل بیس ہزار روپے آرہا ہے روٹی کھائیں، کرایا دیں یا بل جمع کریں۔
شہریوں کو مہنگی بجلی کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے کراچی کے متعدد علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول ہے۔
 
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔