راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر نے چارج سنبھال لیا

ٹریفک پولیس کےچاک وچوبند دستے نے بینش فاطمہ کو سلامی دی
شائع 09 اگست 2024 08:05pm

راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسرنے چارج سنبھالا تو ٹریفک پولیس کے چاک وچوبند دستے نے بینش فاطمہ کوسلامی دی۔

لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے بینش فاطمہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، چیف ٹریفک آفیسرنے ڈی ایس پیزاور برانچ انچارجزسے ملاقات کی۔

سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی تمام برانچز کا وزٹ کیا جبکہ ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Traffic Police