مقابلہ حسن میں بیٹی کا چوتھا نمبر آنے پر باپ کا ججز پر حملہ

ہلاک ہونے والے شخص نے سیکیورٹی کی موجودگی میں حملہ کیا
شائع 09 اگست 2024 08:48am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جنوبی امریکی ملک برازیل کے الٹامیرا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن آنے پر والد نے ججوں پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب واقعہ 28 جولائی کو مقابلہ حسن کے اختتام کے بعد پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شریک لڑکی کے والد نے ججوں پر حھملہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ خود مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیش میں آنے والے سیباستیاؤ فرانسیسکو نامے لڑکی کے والد نے ایونٹ میں موجود پولیس سیکیورٹی کی موجودگی کی پرواہ کیے بغیر حملہ کیا تھا۔

اس کہنا تھا کہ اگر منصفانہ طور پر شرکا کو جانچا جاتا تو میری بیٹی مقابلہ جیت لیتی۔

رپورٹ کے مطابق جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔