مبینہ جنسی ہراسمنٹ اور تشدد کے خلاف بنوں نرسنگ کالج طلبہ کا احتجاج

نرسنگ کالج کا کک مین کلرک بن کر طلبہ پر جنسی و جسمانی تشدد کر رہا ہے ، طلبہ کا الزام
شائع 08 اگست 2024 08:36pm

بنوں میں مبینہ جنسی ہراسمنٹ اور تشدد کے خلاف نرسنگ کالج کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ طلبہ نے بنوں ڈی آئی خان روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔

طلبہ نے الزام عائد کیا کہ نرسنگ کالج کا کک مین کلرک بن کر طلبہ پر جنسی و جسمانی تشدد کر رہا ہے۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کی نرسنگ کالج کے طلبہ کی جنسی ہراسمنٹ اور تشدد کا نوٹس لیا جائے اور مبینہ جنسی ہراسمنٹ اور تشدد میں ملوث کک مین کو فوری برخاست کیا جائے۔