نیویارک: بنگلا دیشی قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کا دھاوا

نیویارک:مظاہرین نے شیخ مجیب کی تصویر اتار دی، پیرس میں بھی حسینہ واجد کے استعفے پر جشن
شائع 06 اگست 2024 03:34pm

بنگلا دیش کی صورتحال کا نیویارک میں بھی اثرپڑا ہے، مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیشی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دی۔ شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے پر پیرس کی چورنگی پلیس ڈی لا ریپبلک میں بھی سیکڑوں بنگلا دیشی باشندے جمع ہوئے اور جشن منایا۔