توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل
جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پراعتراض کیا تھا۔
25جولائی کوچیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکا 2 رکنی بنچ دستیاب نہیں تھا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری چیلنج کر رکھی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔