میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگائے جانے کا انکشاف

درجنوں زائد المعیاد انجکشن فارمیسی کے فریج میں موجود تھے، ذرائع
شائع 25 جولائ 2024 08:12pm

میواسپتال میں کینسرکےمریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے، میواسپتال میں کینسرکے 3 مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگا دیا گیا۔ مزید مریضوں کوزائد المعیاد انجکشن لگانےکی تیاری تھی۔

ذرائع کے مطابق درجنوں زائد المعیاد انجکشن فارمیسی کےفریج میں موجودتھے ، انسپکشن ٹیم نےمیو اسپتال سے زائد المعیاد انجکشن قبضےمیں لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نےتحقیقات کا آغازکردیا۔

سی ای اومیو اسپتال پروفیسر فیصل مسعودکے مطابق زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کواسپتال بلالیا گیا، مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا جارہا ہے، زائد المعیاد انجکشن رکھنےمیں ملوث 2 اسٹورکیپرمعطل کردیے ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Cancer

hospital

SUFFERED FROM CANCER