عاصم خان نے جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن کے مقابلے امریکا میں منعقد ہوئے تھے
شائع 22 جولائ 2024 11:40am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

امریکا میں ہونے والے مقابلے میں فائنل میں عاصم خان نے ہم وطن اشعب عرفان کو ایک تین سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

عاصم خان کو اس موقع پر بارہ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔ اس وقت عاصم خان ورلڈ رینکنگ میں 73 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ٹاپ اسکواش کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل رواں سال عاصم خان نے واشنگٹن میں ہونے والے وائلڈ کارڈ چیلنجر اور مارچ کے مہینے میں ہونے والے اسکواش انسپائر چیلنجر کے مقابل بھی جیت چکے ہیں۔

America

World Junior Squash Championships

asim khan