کینیڈا میں بڑی تبدیلی، پہلی خاتون آرمی چیف نے منصب سنبھال لیا
کریئر 35 برس پر محیط تھیں، سلووینیا کی میجر جنرل ایلینکا ارمینک دنیا کی پہلی خاتون آرمی چیف تھیں۔
56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف کی حیثیت سے چارج لے لیا۔ جمعرات کو ایک پُروقار تقریب میں جنرل جینی کیرینیاں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا منص سنبھالا۔
جینی کیرینیاں نے انجینیر کی حیثیت سے فوج میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کا کریئر ساڑھے تین عشروں پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے شام، عراق، بوسنیا اور افغانستان میں خدمات انجام دی ہیں۔
جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ لایا گیا ہے۔ وہ دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔ دنیا کی پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپ کے ملک سلووینیا کی سابق آرمی چیف میجر جنرل ایلینکا ارمینک کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں یہ منصب سنبھالا تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔