پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لئے مقرر
کیس کی سماعت 23 جولائی کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے۔
عام انتخابات میں جنرل نشستوں کے پانچ فیصد ٹکٹس دینے کے کیس کی سماعت پچیس جولائی کو ہوگی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔