لاہور میں 10 سے 13 سال کے موٹر سائیکل چور پکڑے گئے

گرفتاری میں سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی گئی، عظمت، مغیث اور زوہیب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
شائع 13 جولائ 2024 11:08am

لاہور پولیس نے تین کم عمر موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کو دھرلیا۔ کمسن چوروں سے تین موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تینوں کم عمر موٹر سائیکل چوروں کو جوہر ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا۔ گرفتار کیے جانے والے نو عمر ملزمان میں 10 سالہ عظمت، 9 سالہ زوہیب اور 13 سالہ مغیث شامل ہیں۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے متعدد وارداتوں کے بعد تفتیشی مراحل کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے اِن موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگایا۔

پولیس نے تینوں نو عمر چوروں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے۔

child protection bureau

TEENAGE CRIMINALS

MOTORCYCLE LIFTERS

10 TO 13