سوتیلی ماں 12 سالہ بیٹے کو دوسرے شہر میں چھوڑ کر نامعلوم شخص کے ساتھ چلی گئی

بچے کا والد سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، پولیس
شائع 10 جولائ 2024 10:49pm
علامتی تصویر / اے ایف پی
علامتی تصویر / اے ایف پی

سوتیلی ماں 12 سالہ بیٹے کو بہاولنگر سے لا کر کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر چھوڑ کر نامعلوم شخص کے ساتھ چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا والد سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔

تونسہ بیراج کے مقام پر کچھ افراد نے بچے کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پیٹرولنگ پولیس کی نگہداشت میں بارہ سالہ لڑکے نے بتایا کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ بہاولنگر میں چک نمبر 352 میں کرایے کے مکان میں رہتا تھا جبکہ اس کی سگی ماں کا انتقال ہوچکا ہے۔

بچے نے مزید بتایا کہ والد روز گار کیلئے سعودی عرب میں گزشتہ 6 برس سے مقیم ہے۔

اس حوالے سے بچے نے مزید بتایا کہ سوتیلی والدہ مجھے جھوٹی کہانی سنا کر لائی کہ والد کو ڈیرہ غازی خان سے لینے جارہے ہیں تھے۔ جب یہاں آئے تو اس نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مجھے ایک سوٹ دلوایا جب کہ 9 ہزار روپے میری جیب میں ڈالے اور مجھے تونسہ بیراج پر چھوڑ دیا۔

Child Abuse

Punjab police

جرائم

child torture