ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

واٹس ایپ اکاونٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی
شائع 09 جولائ 2024 10:23pm

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی سامنے آگئی ۔ ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والا ملزم دھر لیا گیا۔

ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا تھا جسے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

ملزم نے واٹس ایپ اکاونٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی۔ ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ میں بھی ملوث تھا۔

FIA

anti corruption