سرگودھا میں دیرینہ رنجش پر مویشیوں کو آگ لگادی گئی

متعدد مویشی ہلاک ہوگئے، بچ جانے والے بھی بُری طرح جھلسے ہوئے ہیں، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
شائع 29 جون 2024 02:59pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

انسان کی سفاکی نے بے زبان مخلوق کو بھی نہ بخشا۔ سرگودھا کے نواحی چک ستائیس میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے مویشیوں کو آگ لگادی۔

لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ایک درجن سے زائد مویشی بچ گئے تاہم اُن کے زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔

پولیس نے اس گھناؤنے واقعے کا مقدمہ تھانہ بھاگٹانوالہ میں درج کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔