امریکی لاس ویگاس میں اپارٹمنٹس پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد ہلاک
مرنے والوں میں 4 خواتین تھیں، پولیس سے مقابلے کے دوران حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مارلی
امریکی شہر لاس ویگاس کے دو اپارٹمنٹس پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ ایک لڑکا زخمی ہوا۔
لاس ویگاس پولیس نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مارلی۔ ہلاک شدگان میں چار خواتین شامل ہیں۔
پولیس پارٹی نے 47 سالہ ایرک ایڈمز کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دیکھا تو اس کے پیچھے لپکی۔ وہ ایک اسٹور سے نکل کر قریبی اپارٹمنٹ میں گھس گیا۔ اس دوران پولیس نے اُسے گھیرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی اُس نے خود کشی کرلی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔