جوئے میں 10 کروڑ سے زائد جیتنے والا نوجوان خوشی سے مرگیا

نوجوان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے مرا
شائع 24 جون 2024 07:03pm

برطانیہ میں ایک نواجن جوئے میں تین لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی ساڑھے 10 کروڑ روپے سے زائد) جیتنے والا ایک نوجوان خوشی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق نوجوان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے مارا گیا۔

فیکٹ چیک: شکاگو میں مسجد نما عمارت میں جوا خانہ کھل گیا

اس واقعے کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر سنگاپور کے مرینا بے سینڈز کیسینو میں ایک شخص بیکریٹ کی میز کے ساتھ زمین پر پڑا ہے، اور لوگ اس کے گرد کھڑے ہیں۔

جوا کھیل کربل گیٹس سے زیادہ دولت کمانے والا شخص

کیسینو کے عملے کی ایک خاتون اس کے پاس بیٹھی چیخ رہی ہیں، جبکہ آس پاس موجود دیگر عملہ بھی خوفزدہ نظر آرہا ہے۔