پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری

اسپتال انتظامیہ نے ملازم کے خلاف شکایت جمع کرا دی
شائع 23 جون 2024 01:21pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ائیر کنڈیشنز چوری ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 19 اے سی چوری ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ 19 اے سی اسپتال کے اسٹور سے غائب ہوئے ہیں۔ جبکہ واردات میں ملوث ایک ملازم نے ساتھی کے خلاف شکایت کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ 2ملازمین کو ملوث ہونے پر برطرف کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملازمین کےخلاف کارروائی اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

peshawar

stolen

Hayatabad Medical Complex

air condition