موٹر سائیکل چوری کرنے والے معصوم بچوں کا استعمال کرنے لگے، فوٹیج وائرل

گزشتہ 6 ماہ کےدوران کھارادر تھانے کی حدود سے سیکڑوں موٹرسائیکل چوری ہوچکی ہیں
شائع 20 جون 2024 12:01pm

کراچی کے کھارادرتھانےکی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے معصوم بچوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں دیکھاجاسکتا ہےچوربچوں کےساتھ گلی میں داخل ہوا پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کا لاک با آسانی کھولا اورفرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کےدوران کھارادرتھانےکی حدودسےسیکڑوں موٹرسائیکلزچوری ہوچکی ہیں۔